Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف سینیٹ میں فنانس بل کی بھر پور مخالفت کرے گی، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ میں فنانس بل کی بھر پور مخالفت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غیر ملکی صحافیوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت آئین کی کھلم کھلا آئین کی خلاف ورزی پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن نے لیے حکومتوں کی قربانی دی، اگر الیکشن نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہو جائے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ ڈرے ہوئے ہیں عوام منڈیٹ والی حکومت کے آئے گی، ان کی کوشش ہے عمران خان کو گرفتار کر کے ناہل کیا جائے، جب گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں گرفتاری دے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو عدالتوں کے علاؤہ کوئی اور راستہ نہیں ہوتا، مریم اور ان کا سوشل میڈیا عدالتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ مریم نے چیف جسٹس پر جانب دار ہونے کا الزام لگایا لیکن اسے کوئی نہیں پوچھ رہا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار صدر کو اس لیے ملے کہ صدر آرڈیننس پر دستخط کریں، صدر فنانس بل پر رکاوٹ نہیں بنیں گے، تحریک انصاف سینیٹ میں فنانس بل کی بھر پور مخالفت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ فارن فنڈنگ کیس: ہائیکورٹ احکامات کی روشنی میں عمران خان کی ضمانت پر فیصلہ موخر

متعلقہ خبریں