Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کا پیش کردہ منی بجٹ ان کی نالائقی کی نشانی ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حکومت کا پیش کردہ منی بجٹ ان کی نالائقی کی نشانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کا پیش کردہ منی بجٹ ان کی نالائقی کی نشانی ہے، اضافی ٹیکسز کا بوجھ عوام پر ڈال کر ملک کو مزید دیوالیہ کے قریب لیکر جایا جارہا ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پرمبنی مالیاتی بل سےعوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جاسکتی ہے، اضافی ٹیکسز سے معیشت مزید وینٹیلیٹر سے قبر تک چلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ امپورٹڈ حکومت کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہی، خرم شیر زمان

متعلقہ خبریں