امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف جاری تحریک میں تیزی لانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منی بجٹ اور 170 ارب کے نئے ٹیکسز مسترد کردیے اور مہنگائی کے خلاف جاری تحریک میں تیزی لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی مخالف مظاہروں کے نئے شیڈول کا اعلان جلد ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر کے عوام کو لاوارث نہ سمجھا جائے، حکومت معاہدوں کی پاسداری کرے اور اگر گوادر گیم چینجر ہے تو مقامی رہائشیوں کی زندگی میں بھی تبدیلی آنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر کو حق دو تحریک سی پیک کے خلاف ہے نہ علیحدگی کے لیے ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ مولانا ہدایت الرحمٰن اور ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے، حکومت مقدمات واپس لے اور لوگوں سے معافی مانگے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کی عوام اب مزید مہنگائی برداشت نہیں کرسکتی، سراج الحق



















