Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے ستائی عوام کے لئے بری خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کیے جانے کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کیلئے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہوگی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 68 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 196 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں