Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار عمران عباس ایک بار پھر بھارتی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران عباس بھارتی فلم Creature 3D کے بعد ایک پھر بالی ووڈ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

حال ہی میں اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ جلد اُن کے مداح ان کی پنجابی بھارتی فلم دیکھ سکیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@imranabbas.official)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی عکسبندی یورپ، لندن اور بھارت میں ہوگی۔

عمران عباس نے کہا کہ وہ جلد بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں جبکہ فلم 6 اکتوبر 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@imranabbas.official)

واضح رہے کہ 2014 میں عمران عباس نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ پہلی بھارتی فلم میں کام کیا تھا۔

Creature (2014) - IMDb

یہ بھی پڑھیں: امیشا پٹیل عمران عباس سے شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے بالآخر خاموشی توڑدی

متعلقہ خبریں