Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، وہ نوازشریف کی طرح بھاگے نہیں، عمر سرفراز چیمہ

سابق گورنر پنجاب عمر سرفرا چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور وہ نوازشریف کی طرح بھاگے نہیں ہیں۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ڈاکوؤں کا ٹولہ صرف ون پوائنٹ ایجنڈے پرایک ہوگیاہے ، عوام کو بتایاجارہاہے کہ بڑے مشکل فیصلے کیےجارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کےلوگ مطالبہ کررہےہیں اسحاق ڈار اورٹیم ناکام ہوگئےہیں، فوری طورپر انتخابات کا اعلان کریں، عوام فیصلہ کرے کہ حکمرانی کون کرے گا۔

سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم جان چکی کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ مافیازہیں، یہ وہ مافیازہیں جو لوٹ مار ،کرپشن اوراین آر اوجانتی ہیں، ان کے اپنے خاندان کے تمام کیسز ختم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی ملک، خزانہ وسائل تھے اور عمران خان نے اربوں کی سبسڈی دی ، یہ ٹولہ واردات کرنےکےبعد شواہد کو غائب کردیتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور وہ نوازشریف کی طرح بھاگے نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں