Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 سندھ حکومت کا ٹرانسپورٹ سروس میں مزید اضافہ کردیا گیا

سندھ حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ سروس میں مزید اضافہ کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کل سے سکھر میں پیپلز بس سروس شروع ہوجائے گی اور پیر 20 فروری سے پنک بس سروس کراچی کے ایک اور  روٹ پر چلائی جائے گی۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ نے کہا کہ پنک بس سروس نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی روٹ تک چلےگی ، پنک بس سروس شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، ڈرگ روڈ سے ہوتی ہوئی کورنگی تک جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 33  کلومیٹر کے فاصلے کے لیے 8 بسوں سے شروعات کی جائیگی  جب کہ کراچی اور سندھ بھر میں مزید بسز شروع کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں