سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عدالت پیشی کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق عمران خان زخمی ہیں چل نہیں سکتے ہیں۔
پرویزالہی نے مشورہ دیا کہ عمران خان گاڑی کے زریعے احاطہ عدالت تک چلے جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے عدالتوں سے انصاف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ حفاظتی ضمانت کا معاملہ؛ عمران خان کا لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ



















