Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم اورنگزیب کی سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک کے قانون کو جنگل کا قانون بنانے والے نے دو دن سے آئین، قانون کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج یہ تماشا پوری قوم اور دنیا دیکھ رہی ہے، انصاف اور قانون کا پورا نظام ایک شخص کی ضد، انا اور تکبر کے سامنے بے بس نظر آتا ہے، ایک ذہنی مریض کی انا آئین، قانون، عدالت سمیت ہر چیز سے بڑی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی مخالفین کی بیماریوں، پلیٹ لیٹس،ہسپتال میں آخری سانس لیتے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے احساسات کا تمسخر اڑانے والا آج “بزرگ” اور “بیمار” بن گیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایک شخص اپنی ضد، انا اور تکبر میں آئین، قانون، کسی جج اور عدالت کو ماننے کو تیار نہیں۔

متعلقہ خبریں