Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’اروشی! ہمارے لڑکے کا پیچھا چھوڑ دو‘، بالآخر پاکستانی بول پڑے

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے نسیم شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا فوکس کرکٹ پر رکھے جبکہ کچھ صارفین نے اروشی کو خبردار کیا کہ ہمارے لڑکے کا پیچھا چھوڑ دو۔

پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ اور بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کو سالگرہ کیساتھ ساتھ پولیس میں اعزازی ڈی ایس پی بننے کی بھی مبارکباد دی ہے۔

نسیم شاہ نے شاداب خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر اداکارہ اروشی روٹیلا نے کمنٹ کرتے ہوئے کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

 انہیں کچھ روز پہلے بلوچستان پولیس کی طرف سے یہ اعزازی عہدہ دیا گیا تھا۔ نسیم شاہ نے مبارکباد پر اداکارہ اروشی روٹیلا کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ اعزازی پولیس آفیسر بن گئے

اداکارہ کی طرف سے نسیم شاہ کی تصویر پر کمنٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو ورلڈ کپ کا وہ وقت یاد آگیا جب اروشی روٹیلا پر پاکستانی کرکٹر پر ڈورے ڈالنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس کمنٹ پر اداکارہ کو ایک بار پھر ٹرول کرنا شروع کردیا جب کہ کچھ لوگوں نے نسیم شاہ کو بھی الزام دینا شروع کردیا اور انہیں اداکارہ سے دور رہنے کا مشورہ دینے لگے۔

ایک صارف نے لکھا ’ آپ نے تو کہا تھا کہ اروشی روٹیلا کو جانتے تک نہیں ہیں تو پھر یہ کیا چل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں