پودینہ تمام ہی سبزیوں میں اپنے منفرد ذائقہ اور خوشبو کی وجہ سے ایک الگ پہچان رکھتا ہے اس میں ایسے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو خصوصاً ہاضمہ کے مسائل کو دور کرنے کے ساتھ آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
اس سبزی کو یوں توسلاد اور چٹنی کے ساتھ مختلف پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم اس سے تیار کی گئی کئی چائے کئی امراض میں مفید ثابت ہوتی ہے یہاں پر اس حیرت انگیز چائے کے چند فوائد پیش کیے جارہے ہیں۔
تناؤ سے بچائے
اگر آپ تناؤ اور اسٹریس مبتلا ہیں تو پودینے کی چائے اسے دور کرنے میں کسی مسیحا سے کم نہیں ہے اس میں موجود مینتھول اعصاب کو پر سکون رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
نیند دوست خواص
اگر آپ بے خوابی کا سامنا کر رہے ہیں تو پودینے کی چائے اس کا بہترین حل ہے، پرسکون نیند کے لیے کیفین سے پاک پودینے کی چائے کا استعمال کریں۔
وزن میں کمی
وزن میں کمی کے خواشمند افراد اپنے وزن کو کم کرنے کے لیے پودینے کی چائے سے مدد سے حاصل کریں، ماہرین کا کہنا ہے کہ پودینے کی چائے آپ کو دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس دلاتی ہے جس سے آپ بے وقت کی بھوک سے بچے رہتے ہیں۔
معدے کے امراض
بہت سے افراد میں قبض اورموشن سیکنس کی شکایت رہتی ہے تاہم پودینے میں موجود مینتھول ان دونوں کیفیات کو دور کر کے ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔
بہتر ہاضمہ
مینتھول میں اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل خواص پائے جاتے ہیں جو آپ کے ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں
قوت مدافعت بڑھائے
اس میں موجود اینٹی بیکٹیریل خواص مختلف امراض سے بچاکرقوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں۔
منہ کی ناگوار مہک
زیادہ ترماؤتھ واش میں پودینہ موجود ہوتا ہے جو منہ کی ناگوار مہک کو دور کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔ پودینے سے بنی چائے میں بھی مینتھول نامی متحرک تیل موجود ہوتا ہے جومنہ کی نگوار مہک کو دور کرکے سانسوں کو تازگی فراہم کرتا ہے۔




















