بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ میں اب کسی ایسی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہتا جو جاسوسی پر مبنی ہو۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے بھارت کی انٹیلیجنس ایجنسی ’را‘ کے جاسوس “رویندرا کوشک” کی زندگی پر بننے والی بائیو پک ’بلیک ٹائیگر‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
View this post on Instagram
سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ’ٹائیگر‘ سیریز میں پہلے ہی بھارتی جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انکی فلم بلاک بسٹر ہے اس لئے وہ کسی اور ایسی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو جاسوسی پر مبنی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی نئی فلم “کسی کا بھائی کسی کی جان” کی شوٹنگ مکمل
انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی جاسوس رویندرا کوشک کی بائیوپک کیلئے ہدایت کار راجکمار گپتا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
View this post on Instagram
تاہم سلمان خان کی جانب سے انکار کے بعد اس فلم کے جملہ حقوق مشہور بھارتی ہدایت کار انوراگ باسو نے خرید لیے ہیں جو مذکورہ فلم کو سلمان خان کی ٹائیگر سیریز سے مختلف بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا
واضح رہے کہ رویندرا کوشک ’را ‘ کے جاسوس تھے جنہیں بھارتی وزیر اعظم نے ’بلیک ٹائیگر‘ کا لقب دیا تھا۔
View this post on Instagram
رویندرا کوشک نے 1975 سے 1983 تک پاکستان کی جاسوسی کی جبکہ گرفتاری کے بعد 2001 میں ان کی میانوالی کی جیل میں موت ہو گئی۔















