ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باعث سی ٹی ڈی نے کارروائیاں تیز کردیں۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات لاہور ، سرگودھا اور ملتان سمیت دیگر اضلاع میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گرینڈ آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس حملہ؛ پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 شہید، تمام دہشت گرد جہنم واصل
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سمیت پانچ اضلاع سے کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے 8 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ دہشت گردوں کی گرفتاری 36 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی ۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں میں مسعود الرحمان، سبحان اللہ، ساجد علی، عزیز خان، شاہد اعجاز، شرافت اللہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق اہم پیشرفت
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ ، بارودی مواد، اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 483 کومبنگ آپریشن کیے گئے جس میں 127 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے ۔



















