بلوچستان انڈومنٹ فنڈ میں رجسٹرڈ 1200 کینسر مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق دو ماہ سے صوبے کے واحد کینسر اسپتال کو انڈومنٹ فنڈ جاری نہیں ہوئے، سینار اسپتال میں انڈومنٹ فنڈ کی مد میں ماہانہ 75 لاکھ روپے کی ادویات فراہم کی جاتی تھیں۔
واجبات کی عدم ادائیگی پر وینڈر نے دو ماہ سے ادویات کی فراہمی بند کر دی ہے، چار کروڑ سے زائد کے واجبات وینڈر کو ادا کرنے ہیں۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 150 مریض سینار ہسپتال کا رخ کرتے ہیں۔
حکومت بلوچستان نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کیلئے جلد چیکس جاری کرینگے۔



















