Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کا لاہور کے اسٹیک ہولڈر کو جیل بھرو تحریک کیلئے تیاری کرنے کی ہدایت

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کے تمام اسٹیک ہولڈر کو جیل بھرو تحریک کے لئے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  لاہور کے اسٹیک ہولڈر  کا پارٹی دفتر جیل روڈ میں اہم اجلاس ہوا جس میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی۔

سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے اجلاس میں تمام شرکاء کو جیل بھرو تحریک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کیا۔

اجلاس سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے تمام سٹیک ہولڈر کاجیل بھرو تحریک میں اہم کردار ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ تحری انصاف بھرپور تیاری کے ساتھ کی جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے جا رہی ہے، تحریک انصاف غریب عوام کو مہنگائی کے سمندر سے نکالنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے لاہور کے تمام اسٹیک ہولڈر کو جیل بھرو تحریک کے لئے  بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت دی جبکہ عمران خان نے لاہور کے تمام سٹیک ہولڈر کو ڈور  ٹو ڈور کمپین  پرفوکس کرنے  اور الیکشن کراؤ ملک بچاؤ کے حوالے سے ریلیاں نکالنے کی بھی ہدایت کی۔

عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں لاہور بھر میں  کامیاب ڈور ٹو ڈور کمپین کو سراہا

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیلنے پر  ہر سطح پر بھرپور آواز بلند کریں گی۔

متعلقہ خبریں