Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ائرلائنز کے لئے نئی ایڈوائزری جاری

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ائرلائنز کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

سعودی ایوی ایشن نے پاسپورٹ کی میعاد مینوئل طریقے سے بڑھاکر سفر کرانے پر پابندی عائد کردی ہے، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

  سعودی ایوی ایشن کے مطابق ایسے مسافر جن کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوگئی،  ائیر لائن بورڈنگ کارڈ نہ کیا جائے، ائرلائنز کو سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود ائرلائنز نے مسافروں کو  بورڈنگ جاری کئے تھے، ایسے مسافروں کو  بورڈنگ پاس جاری نہیں کئے جائیں جن کے پاسپورٹ کی میعاد مینوئل طریقے سے بڑھائی گئی ہو۔

 جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا کا مزید کہنا ہے کہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والی ائرلائنز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں