کلرکہار میں بس حادثے کا شکار ہوئی جس کے باعث میں 5 افراد جانبحق ہوگئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ موٹروے پر کلرکہار کے قریب پیش آیا جہاں بس حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق ہوگئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے اور تین افراد تاحال بس میں پھنسے ہوئے ہیں، بس کو کاٹ کر لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بس اسلام آباد سے لاہور جارہی تھی، بس میں باراتی سوار تھے، بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی تھی جبکہ مخالف سمت سے آنے والی دو کاریں اور ایک سوزوکی پک اپ بھی زد میں آگئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس موقع پر زخمی افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں، ڈی آئی جی موٹروے محمد یوسف جائے حادثہ پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔
موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اندھیرا ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہے، موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 جائے حادثہ پر موجود ہو اور امدادی کارروائی جاری ہے۔



















