Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر امریکا روانہ

وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر امریکا کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوید قمر پاک امریکہ ٹیفا کونسل کے اجلاس کی صدارت کرنے کیلئے امریکہ پہنچ رہے ہیں۔

نوید قمر کی کوششوں سے ٹیفا کونسل کا اجلاس 8 سال بعد ہو رہا ہے۔

نوید قمر کا کہنا ہے کہ ٹیفا تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک کا معاہدہ ہے، اس کے تحت مذاکراتی عمل کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فریم ورک پہ بات ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک-امریکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے بڑی پیش رفت کر رہے ہیں، تجارتی اور کاروباری مذاکرات سے پاکستان کو بدترین معاشی بحران سے نکلنے میں مدد ملے گی، پاک-امریکہ اشیاء اور خدمات کے تبادلے کے فروغ کے لیے مناسب اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں