پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار آریز احمد نے کہا ہے کہ خواتین کا مالی طور پر خود مختار ہونا بے حد ضروری ہے۔
حال ہی میں اداکار آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری نے ایک شو میں شرکت کی، جہاں دونوں میاں بیوی نے زندگی کے کئی اہم مضوعات پر بات کی۔
View this post on Instagram
اس موقع پر آریز احمد نے کہا کہ اب سیکیورٹی کے لیے خواتین کا مالی طور پر خود مختار ہونا بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حبا بخاری زندگی کا کونسا مزاحیہ واقعہ کبھی بھلا نہیں پاتیں؟
ان کا کہنا تھا کہ جو خواتین مالی طور پر خود مختار ہوں گی وہ اپنے شوہروں کی فضول بدتمیزی برداشت نہیں کریں گی۔
View this post on Instagram
اداکار آریز احمد نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر خواتین شادی کے بعد اپنے گھروں میں صرف اس لیے ظلم برداشت کر رہی ہوتی ہیں کہ انہیں مالی وسائل پورے کرنے کے لیے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حبا اور آریز کی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ اداکار نے بتادیا
دورانِ انٹرویو حبا بخاری نے کہا کہ بہت سارے لوگ لڑکیوں کو مالی طور پر خود مختار نہیں ہونے دیتے کہ اگر خواتین کے پاس پیسے آجائیں گے تو ان کے پَر نکل آئیں گے آپ کے قابو میں نہیں آئیں گی۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ خیال غلط ہے کسی عورت کو پیسے آنے سے پَر نہیں لگتے، وہ صرف خواتین کی سیکیورٹی کے لیے ہوتے ہیں۔
حبا بخاری نے مزید کہا کہ بہت ساری ایسی خواتین ہیں ہمارے معاشرے میں جو کہ خود کما کر گھر بھی چلا رہی ہوتی ہیں اور ساتھ میں جوتے بھی کھا رہی ہوتی ہیں اور ہر بندہ اُنہیں یہ طعنے دے رہا ہوتا ہے کہ آپ کما رہی ہیں تو اس لیے آپ کو لگتا ہے آپ سب کچھ خود کرسکتی ہیں۔
View this post on Instagram















