Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوکاڑہ؛ وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم ،1شخص جاں بحق، 8 افراد زخمی

اوکاڑہ میں وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنھیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں کسان اڈا کے قریب  ٹریفک حادثے میں1 شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

 ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے زخمیوں کی حالت اس وقت تشویشناک ہے جنھیں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

 واضح رہے کہ اوکاڑہ کی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں