پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے ذاتی طور پر ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ نوٹس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہے، عدالتی فیصلے کے بعد ایف آئی اے میں پیش ہوں گے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ آج ایف آئی اے میں وکیل پیش ہوں گے، ادارے نے ہمیں جعلی نوٹس بھیجا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



















