بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے دنیا بھر میں 900 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے یہ بات ایک بار پھر ثابت کر دی کہ وہ اب بھی بالی ووڈ کے کنگ ہیں۔
دودہائیوں سے دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنے مداحوں کے لئے ٹوئٹر پر ایک لائیو سیشن رکھا۔
اس دوران ان سے مداح نے سوال کیا کہ وہ اداکاری سے ریٹائرمنٹ کے بعد دوسرا بڑا کام کیا کرنے جارہے ہیں، جس کا شاہ رخ خان نے دلچسپ جواب دیا۔
شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میں کبھی اداکاری سے ریٹائر نہیں ہوں گا بلکہ مجھے نکالا جائے گا جبکہ اس کے بعد میں دوبارہ مزید بہتر ہوکر واپس آؤں گا۔
I will never retire from acting…I will have to be fired…and maybe even then I will come back hotter!! https://t.co/YHSQZ3ndub
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) February 20, 2023















