الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں اٹارنی جنرل اور آٸینی ماہرین سے مشاورت کیلئے انہیں طلب کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کی سربراہی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کی جس میں حکام نے صدر کی جانب سے الیکشن تاریخ دینے کا جائزہ لیا۔
الیکشن کمیشن نے اگلے اجلاس میں اٹارنی جنرل اور آٸینی ماہرین کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا۔
اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خط پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں کمیشن کے ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور لاء ونگ کے نماٸندے شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت نے 9 اپریل کو کے پی اور پنجاب کی اسمبلیوں کے عام انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے۔



















