گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس کے دوران صوبے کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں اور اس کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
کامران خان ٹیسوری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی تعمیر و ترقی میں وفاق کا تعاون اہم ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ گورنر سندھ کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔



















