Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی آئی اے میں سینیارٹی فہرست نظر انداز

قومی ائیر لائن میں سینیارٹی فہرست میں 11 نمبر کے افسر کو قائم مقام چیف ہیومن ریسورسز افسر کا چارج دے دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  پی آئی اے میں سینیارٹی فہرست کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے  اطہر حسین کو 10 سینئر  ملازمت کے حامل افسران پرترجیح  دیتے ہوئے چیف ہیومن ریسورسز افسر کا چارج دے دیا گیا ہے۔

سینیارٹی مقدم ہے، اطہر حسین کو تجربے کی بنیاد پر سی ایچ آر او تعینات کیا گیا، پی آئی اے ترجمان 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اطہر حسین کو بطور قائم مقام سی ایچ آر او تعینات کرنے سے ائیر کموڈورعامر الطاف کی ائیرفورس میں واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

جبکہ سینیارٹی لسٹ کے مطابق اطہر حسین سے کہیں زیادہ تجربے کے حامل افسران کو چارج دینے سے مبینہ طور پر گریز کیا گیا ہے۔

ذرائع نے  مزید کہا کہ عامر الطاف پی آئی اے کےسابق سی ای او اور ائیر مارشل ارشد ملک کے ساتھ ائیر فورس سے ڈیپوٹیشن پر پی آئی اے کی ٹیم کا حصہ تھےاور حال ہی میں 21 فروری کو ڈیپوٹیشن پوری ہونے پر وہ ائیر فورس واپس چلے گئے ہیں۔

 ان کی پی آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں بھی توسیع کردی گئی ہے۔

 تاہم اس حوالے سے پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ سینیارٹی مقدم ہے تاہم اطہر حسین کو متعلقہ شعبے میں تجربے کی بنیاد پر قائم مقام سی ایچ آر او تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں