وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمانت سے شروع ہونے والی جیل بھرو تحریک نہیں جیل سے بچو تحریک ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہر روز اپنے بیانیے کو خود دفن کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی کی ذمہ دارپی ٹی آئی ہے،۔موجودہ حکومت تحریک انصاف کی تباہی سے نمٹ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 9 ماہ سے ملک میں تماشہ لگا ہوا ہے اور 4 سال جھوٹے مقدمات بنا کرم خالفین کو جیل میں ڈالا گیا جبکہ لیگی قیادت کے خلاف ایک دھیلےکی کرپشن ثابت نہ ہوئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال حکمرانی کرنے والوں نے اپنی جیبیں بھریں اور کرپشن ثابت نہ ہونے پر بھی منشیات کے کیس میں قید کیا جاتا رہا۔
جیل بھرو تحریک
پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا پہلا مرحلہ آج لاہور سے شروع ہوگا، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز اور ولید اقبال سمیت 200 پارٹی کارکن پولیس کے حوالے کر دیں گے۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنے چیئرمین کی ہدایت پر جیل جانے کی بھرپور تیاریاں کر لی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک آئین کے تحفظ اور انتخابات کے لیے ہے، پرویز الٰہی
زمان پارک میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔
خواتین کارکنان بھی عدالتی گرفتاری کے لیے تیار ہیں۔
پی ٹی آئی کے کارکن پرامید ہیں کہ جب ’عوام کا سمندر‘ حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا تو جیلیں بھر جائیں گی اور مزید لوگوں کو لے جانے کی جگہ نہیں ہوگی۔



















