سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم عمران نیازی کو ملکی سیاست سے باہر کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی نمائشی جیل بھرو تحریک پر سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیلسن منڈیلا کا دنیا کی سیاست میں بڑا نام تھا اور پاکستان کا نام نہاد نیلسن منڈیلا عمران خان ہے جو کارکنوں کو جیل میں اور خود گھر میں عیش کررہا ہے جبکہ نیلسن منڈیلا نے ستائیس سال اپنی زندگی کے جیل کاٹی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھا رہا ہے، پہلے ہی کہہ چکا ہوں یہ تحریک انتشار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو کوئی سروکار نہیں کہ پاکستان کو کن حالات کا سامنا ہے، اس شخص نے ملک کو ان حالات سے دوچار کیا ہے، پاکستانی قوم انکے ہتھکنڈوں کو مسترد کرچکی ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایسے شخص سے نجات حاصل کی جائے، پاکستانی قوم عمران نیازی کو ملکی سیاست سے باہر کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ انصاف کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا، مرتضیٰ وہاب



















