شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا دہشتگرد شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا جبکہ ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز، شہریوں کے خلاف حملوں میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگرد عناصر کے خلاف بھرپور ردعمل کو سراہا جبکہ مقامی آبادی نے علاقے سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا عزم بھی کیا۔



















