منڈی بہاوالدین میں اچانک فاٸرنگ کی زد میں آکر 1 نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پھالیہ کچہری روڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے اچانک گاڑیوں پر فاٸرنگ کر دی جس کی زد میں آکر 1 نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
جاں بحق اور زخمی افراد کو سرکاری اسپتال پھالیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فاٸرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔



















