Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز الیکشن سے خوف زدہ ہیں، افتخار درانی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی نے کہا ہے کہ مریم نواز الیکشن سے خوف زدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی گفتگو پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج کے جلسے کا لب لباب عدلیہ کے خلاف منظم کیمپئین تھا، مریم نواز سمیت موجودہ حکومت کی وزیر اطلاعات اور وزیر داخلہ بھی اس مہم میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسے میں موجود چند افراد کو مریم بی بی یہ باور کرانا چاہتی تھیں کہ ہم الیکشن سے ڈرتے نہیں ہیں جبکہ لوگوں کے چہروں سے عیاں تھا کہ انہیں پتا ہے کہ مریم نواز خوفزدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی اپنی شناخت صرف اتنی ہے کہ اسکے باپ کے حرام کا پیسہ اسکے نام پر ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہاں تک نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنے کو سازش کہنے کا تعلق ہے تو بچے بچے کو علم ہے کہ نواز شریف ملک کا پیسہ چوری کر کہ باہر بھاگا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما افتخار درانی نے مزید کہا کہ آپ 90 کی دہائی میں نہیں ہیں کہ لوگوں کی انکھوں میں دھول جھونک کر سیاست کر سکیں یا عدلیہ کو دباؤ میں لائیں گے، آپ لوگ ماضی میں یہ سب کرتے آرہے ہیں لیکن عوام کو یہ جھوٹے اب قابل قبول نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں