Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پشاور میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے پیغام

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور میں جیل بھرو تحریک کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنان کی بڑی تعداد کی جیل بھرو تحریک میں شرکت کی ویڈیو شیئر کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے قائدین کی قیادت میں آج لوگ بڑی تعداد میں جیل بھرو تحریک کیلئے نکلے، (ان لوگوں کو) بھرپور قیادت فراہم  کرنے پر تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے اراکینِ پارلیمان اور غیر معمولی جنون اور عزم وہمت کے اظہار پر اپنے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ ہماری جیل بھرو تحریک میں ہمارا ساتھ دینے اور خاص طور پر کل راولپنڈی میں خود کو گرفتاری کیلئے پیش کرنے پر ہم مجلسِ وحدت المسلمین اور علامہ راجہ ناصر عباس کے نہایت مشکور ہیں۔

متعلقہ خبریں