Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس کو حادثہ

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس کو حادثہ پیش آیا ہے ۔

اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گرین لائن بس کے روٹ پر بچہ آ گیا تھا، بچے کو بچاتے ہوئے گرین لائن بس جنگلے سے ٹکرا گئی ۔

ذرائع کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن مسافر بس فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور  تیز رفتاری کے باعث بس فٹ پاتھ پر لگے جنگلے سے ٹکرائی ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے تاہم حادثے کے بعد مسافر شیشہ توڑ کر کھڑکیوں سے باہر نکلے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار خاتون زخمی ہوگئیں جب کہ دیگر مسافر محفوظ رہے تاہم زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت لاریب کے نام سے ہوئی ہے ۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے کہا کہ گرین لائن بس حادثے کے باعث ناگن چورنگی سے سخی حسن کی جانب جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی آہستہ ہے ۔

متعلقہ خبریں