Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارہ کہو: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

بھارہ کہو میں زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ امدادی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریلر نے شٹرنگ کی سپورٹ کو ٹکر ماری جس کے باعث شٹرنگ گر گئی تاہم امدادی ٹیمیوں نے ملبے سے تین مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا ہے۔

 

حکام نے بتایا کہ تینوں مزدوروں کو پولی کلینک منتقل کردیا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے تاہم ملبے تلے مزید مزدوروں کے پھنسے کا خدشہ ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں  جلد آپریشن مکمل کر کیا جائےگا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارہ کہو میں زیرتعمیر فلائی اوور کا پلر گرگیا ہے ، پلر گرنے سے متعدد مزدور دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری،دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے جبکہ 03 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ عوام جائے وقوع کی جانب جانے سے گریز کریں، امدادی کارروائیاں میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا حادثے کا نوٹس

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا بھارہ کہو میں زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گرنے کے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ کی چیف کمشنر اسلام آباد کو ریسکیو آپریشن جلد سے جلد مکمل کرنے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں