دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہیں جو آئے دن معدے میں تیزابیت اور گیس کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں اس طرح یہ کیفیت ان میں بے آرامی کا سبب بن کر صحت کو متاثر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس اور تیزابیت سے نجات میں مفید مشروبات
معدے میں تیزابیت کی سب سے بنیادی وجہ مرغن اور مصالحےدار غذائیں ہیں خاص طور پر جب انہیں رات کے وقت کھایا جائے، جبکہ رات دیر سےکھانا کھانا یا کھانا کھا کر لیٹ جانے سے بھی معدے میں تیزابیت اور گیس کی شکایت ہونے لگتی ہے۔
تاہم اس مسئلے کوگھر میں موجود غذاؤں سے بہت ہی آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے وہ کون سی ہیں جانتے ہیں۔
مگرناشپاتی (ایواکاڈو)
ناشپاتی کے سائز اور مشابہت رکھنے والا یہ پھل پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔ جبکہ پوٹاشیم جسم میں سوڈیم کی سطح کو منظم کرنے میں مددفراہم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں پانی کی مقدار کنٹرول میں رہتی ہے یہ نظام جتنا بہتر کام کرے گا، اتنا ہی آپ گیس اور تیزابیت سے بچے رہیں گے۔
کیلے
کیلے پوٹاشیم کے حصول کا سب سے موثر ذریعہ ہے ایک تحقیق کے مطابق ایسی خواتین جنہوں نے ہر کھانے سے پہلے کیلے کو غذا میں شامل رکھا ان میں تیزابیت اور گیس کی شکایت نہ ہونے کے برابر تھی اس کی وجہ یہ ہے کہ کیلا گٹ کے کچھ بیکٹیریا فراہم کرتا ہے جو پیٹ میں گیس کی پیداوار کو پرسکون کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ہلدی
یہ مصالحہ جو سالن کو اس کا پیلا رنگ دیتا ہے اس میں کرکیومن نامی ایک مرکب کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کرکومین آئی بی ایس کی علامات کو دور کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔ یہ تکلیف کو کم، نظام ہاضمہ کو منظم اور اپھارہ کو کم کر سکتا ہے۔
پودینہ
پودینے کے پتے نظام انہضام میں پٹھوں کو آرام دینے میں مدد دیتے ہیں۔ اس سے پیٹ میں تیزابیت اور گیس کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس مقصد کے لیے پودینے کی چائے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار 8 قدرتی طریقے
ادرک
سپرفوڈ میں شامل ادرک کھانوں کو ذائقہ دینے کے ساتھ آنتوں کو متحرک کرتی ہے اس طرح ہاضمہ بہتر رہتا ہے اورغذا فوری ہضم ہو جاتی ہے اور غذا کے فوری ہضم ہونے کی صورت میں اپھارہ نہیں ہوتا۔
ٹماٹر
ایک ایسی غذا جس میں ٹماٹر شامل ہوں آپ کو لائکوپین فراہم کرے گا یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو آپ کے پورے جسم کو صحت مند رکھنے میں مددفراہم کرتا ہے، ٹماٹر بھی پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں، جو آپ کے جسم میں سوڈیم کی سطح کو کم کرتا ہے۔




















