مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر و مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے صوابی میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف رونے دھونے کی شکل بنا کر عوام پر ٹیکس لگا لیتے ہیں پاکستانی عوام تمہارے ٹیکس کو مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف یاد رکھیں ملک میں پارٹی ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا آپکے پارٹی امیدوار عوام کا سامنا نہیں کر سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے عدلیہ کے خلاف مہم شروع کردی ہے اور انکی اس مہم کا مقصد عدلیہ کو دباؤ میں لاکر بلیک میل کرنا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں اس وقت جو بھی ہو رہا ہے وہ ماورائے آئین اور قانون ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو بلیک میل کرنے والے سن لیں، پاکستانی عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے مزید کہا کہ تمہاری حکومت پٹرول کی قیمتیں کہاں لے گئی ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کہاں پہنچ گئی ہے، ملک میں بے روزگاری اور بدامنی عروج پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ حکومت کا رویہ غیر آئینی ہے، ایسے ماحول میں یکجہتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسد قیصر



















