بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما آج کل بنکاک میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
انوشکا شرما نے اپنے دورہ بنکاک کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بنکاک کے مختصر دورے میں کچھ خاص کام نہیں کیا، یہاں کی سب سے مشہور چیز کے ساتھ سیلفیاں پیش خدمت ہیں، ’ٹریفک‘۔
View this post on Instagram
ان کے مزاح سے بھرپور کیپشن سے سوشل میڈیا صارفین خوب لطف اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے پانچ سال بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ آدتیہ چوپڑا نے ان سے اپنے ڈیبیو پروجیکٹ رب نے بنا دی جوڑی کو ابتدائی طور پر والدین سے بھی چھپانے کو کہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سب کچھ پوشیدہ تھا، کسی کو اس فلم کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا اور آدتیہ نہیں چاہتے تھے کہ کسی کو پتہ چلے کہ اس فلم میں مرکزی کردار میں کون سی اداکارہ اسکرین پر نظر آنے والی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آدتیہ چوپڑا نے باقاعدہ مجھ سے کہا تھا کہ آپ کسی کو نہیں بتا سکتیں یہاں تک کہ آپ اپنے والدین کو بھی نہیں بتا سکتیں کہ آپ اس فلم کے مرکزی کردار کے لیے کاسٹ ہوئی ہیں۔
انوشکا شرما نے کہا کہ یہ بات سن کر مجھے بہت عجیب لگا کہ والدین کو بھی نہ بتاؤں کے فلم میں ہیروئین کا کردار مجھے ملا ہے




















