آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں کا موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کہ بالائی علاقے جن میں خیبرپختونخواہ ، خطہ پوٹھوہار، گلگت، بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر تیزہواؤں سمیت گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
شہرِ قائد کی گرمی میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں ایک بار بھر معطل ہونے سے شہر بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت شہرمیں شمال مغربی سمت سے 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں میں نمی تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے۔
تاہم مطلع آج صاف رہے گا اور یہاں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
آج اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد سمیت سوات،مالاکنڈ، چترال، دیر، کوہستان، مانسہرہ، بالاکوٹ، کرم، جہلم، گجرات، سیالکوٹ،راولپنڈی،چکوال، مری، کشمیر،گلگت بلتستان اور گلیات کے گردو نواح میں تیز ہواؤں سمیت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کا موسم گرم اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے بتایا کہچوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان سمیت صوبہ سندھ کا موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ صوبہ پنجاب اور صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں بھی تیزہواؤں سمیت موسم خشک جبکہ مطلع ابرآلود رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم
محکمہ موسمیات نےکہا کہ گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں کا موسم سرد رہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت
محکمہ موسمیات کے اعدادو شمار کے مطابق آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لیہ میں منفی 9، کالام میں منفی6، اسکردو اوراستور میں منفی 2 اسلام آباد 7 لاہور میں 12 کراچی میں 17، پشاور میں 9، کوئٹہ میں 6،گلگت میں 3 اسکردو میں منفی 2 مظفر آباد میں 9، مری میں 3، فیصل آباد میں 13،ملتان میں 15،سری نگر میں 2،جموں میں 11،پلوامہ میں 2،اننت ناگ اور شوپیاں میں 1 جبکہ بارہ مولہ میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔



















