Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نامور چینی اداکارہ فین بنگ بنگ کی 5 سال بعد اسکرین پر واپسی

چین کی نامور خوبرو اداکارہ فین بنگ بنگ 5 سال بعد اسکرین پر واپس آگئی ، جس پر ان کے مدح بے حد خوش ہیں۔

 برلن فلم فیسٹیول کے موقع پر 41 سالہ اداکارہ اپنی فلم ’گرین نائٹ‘ تشہیر کےلیے پہنچیں۔

اس موقع پر اداکارہ سے ان کے اسکرین سے غائب رہنے سے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے۔

فین بنگ بنگ نے کہا کہ سب ٹھیک تھا، میں گھر پر تھی، میری غیر موجودگی اور بریک پر تشویش کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

چینی اداکارہ نے کہا کہ  سب کی زندگی میں اچھا اور برا وقت ہوتا ہے، میرے لیے یہ سب بالکل پھر سے شروع کرنے کی طرح ہے، 5 سال تک فلم نہ بنانا اداکار کے لیے ظالمانہ ہوتا ہے

انہوں نے کہاکہ جب آپ نیچے پہنچ کر اوپر چڑھنا شروع کرتے ہیں تو یہ بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے لیکن اسی وقت آپ بہت سی نئی چیزیں سیکھتے ہیں اور دنیا اور لوگوں کو الگ طریقے سے دیکھتے ہیں۔

چینی اداکارہ نے مزید کہا کہ سب سے بڑا چیلنج یہ تھاکہ میں نے 5 سال سے اداکاری نہیں کی، ان 5 سالوں کے درمیان میں نے بہت سی چیزیں کیں، میں ہمیشہ صحیح کہانی اور کردار تلاش کرنا چاہتی تھی۔

متعلقہ خبریں