شکرگڑھ کے نواحی گاؤں میں نامعلوم افراد خاتون کی قبر کھود کر کفن لے گئے جس پر میت کی بے حرمتی اور چوری کے خلاف سارا گاؤں سراپا احتجاج ہے۔
تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ کے نواحی گاؤں کنوال جٹاں میں نامعلوم افراد کی جانب سے خاتون کی میت کی بے حرمتی کرکےکفن کو دریا برد کردیا گیاجس کے بعد اس واقعےکاعلم ہوتے ہی سارا گاؤں اس عمل کے خلاف سراپا احتجاج ہوگیا۔
جادوگرعامل باوا کے کہنے پر ایسا کیا گیا، بیٹا اشفاق
اس حوالے سے لواحقین کا کہنا ہے خاتون کی میت کی بے حرمتی جادوگرعامل باوا کے کہنے پر کی گئی ہے۔
نمبردار اور جعلی عامل مل کریہ گھناؤنا فعل کراتے ہیں، متاثرین کا الزام
انہوں نے مزید کہا کہ نمبردار اور جعلی عامل آپس میں گٹھ جوڑ کر کے یہ گھناؤنا فعل کرواتے ہیں لہزا چیف جسٹس، وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب اس عمل کا فوری نوٹس لے۔
متاثرین نے بتایا کہ نمبردار اورایس ایچ او نے ان کےان پڑھ والد سے کاروائی نہ کروانے کے لیےانگوٹھےبھی لگوائے لئے ہیں۔



















