Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنانیر مبین کی نئی ڈانس ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ دنانیر مبین کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ دنانیر مبین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کو شادی کی تقریب میں دوستوں کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنانیر مبین نے نیلے رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

شئیر کی گئی تصاویر میں دنانیر مبین کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ دنانیر مبین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

متعلقہ خبریں