Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک اداکارہ کو راز کی بات کبھی نہیں بتاؤں گی، کنزہ ہاشمی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ ایک اداکارہ کو راز کی بات کبھی نہیں بتاؤں گی۔

حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے پوچھا کہ آپ کسے راز کی بات نہیں بتائیں گی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

میزبان نے کنزہ ہاشمی کو 3 آپشن دیے، جس میں اداکارہ صبور علی، ایمن خان اور میشا شفیع کا نام شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کنزہ ہاشمی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے چند لمحے سوچنے کے بعد معروف اداکارہ صبور علی کا نام لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

میزبان نے کنزہ سے ایک اور سوال پوچھا کہ کونسی اداکارہ حقیقی زندگی میں زیادہ ڈرامہ کرتی ہیں؟

میزبان نے کنزہ ہاشمی کو 3 آپشن دیے، جس میں اداکارہ یشمیٰ گل، علیزے شاہ اور نازش جہانگیر کا نام شامل تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azure (@azureofficial.pk)

کنزہ ہاشمی نے کافی سوچنے کے بعد جواب دیا کہ تینوں میں سے کوئی بھی نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

متعلقہ خبریں