Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار جنید خان کو بالی ووڈ سے کونسی فلم آفر ہوئی تھی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار جنید خان نے بتا دیا کہ اُن کو بالی ووڈ کی کونسی فلم آفر ہوئی تھی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار جنید خان کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘عاشقی 2’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کی پیشکش ہوئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Junaid Khan (@calljunaidkhan)

انہوں نے کہا کہ ابتدائی مراحل میں یہ فلم مجھے آفر کی گئی تھی لیکن بات آگے نہ بڑھ سکی۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی اور جنید خان کی میوزک ویڈیو ’یاداں‘ کا ٹیزر آتے ہی چھا گیا

ان کا کہنا تھا کہ جب اس فلم کے لیے کاسٹنگ ہو رہی تھی تب پاکستان سے 4،3 اداکاروں کا انتخاب کیا گیا تھا جنہیں اس فلم کی آفر ہوئی تھی، ان میں وہ بھی شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Junaid Khan (@calljunaidkhan)

جنید خان نے کہا کہ بعد ازاں بات آگے نہ بڑھ سکی اسی لیے میں فلم میں دکھائی نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنید خان کی موٹیویشنل ویڈیو نے بھارتی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار جنید خان متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکے ہیں۔

معروف اداکار سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Junaid Khan (@calljunaidkhan)

متعلقہ خبریں