Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این اے 193ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی امیدوار نے واضح برتری حاصل کرلی

قومی اسمبلی کے حلقے کے 237 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ مکمل ہوگیا، ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر تمام جماعتوں پر واضح برتری حاصل کرلی ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے 193 راجن پور کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار محسن لغاری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے،محسن لغاری نے عمار احمد خان لغاری کو36 ہزار سے زائد ووٹوں سےشکست دی۔

پی ٹی آئی کے محمد محسن لغاری 90 ہزار 392 ووٹ لے کر پہلے اور ن لیگ کے عمار اویس خان لغاری 55 ہزار 218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اختر حسن گورچانی 20 ہزار 74 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔

این اے 193 کے لیے کل 237پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں،  مردوں کے 80، خواتین کے 77 جبکہ 80 کمبائنڈ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 237 پولنگ اسٹیشن پر 711پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں مردوں کے لئے 387 جبکہ خواتین کے لیے 324 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

سیکیورٹی انتظامات

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 ضلع راجن پور کی تحصیل جام پور میں ضمنی الیکشن کے موقعے پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ضمنی الیکشن پر 2500 سے زائد پولیس اہلکار و افسران ڈیوٹی سرانجام دیں جبکہ پاک آرمی اور رینجرز کے جوان بھی پولیس کی مدد کے لیے ان کے ساتھ موجود تھے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 193 کی نشست تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں