پاکستان کی اینیمیٹڈ فیچر فلم ’اللّٰہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹیزر ریلیز ہو گیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فیچر فلم ’اللّٰہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کے سیکوئل ’اللّٰہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔
Thrilled to share the teaser of Pakistan’s first ever stereoscopic 3D film featuring yours truly as the antagonist! This is just a glimpse of what’s in store for you all. Get ready to be blown away by the visual effects and action-packed scenes! #Allahyarhttps://t.co/E88L5C6Ek3
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 26, 2023
یہ بھی پڑھیں؛ جاوید اختر کے متنازعہ بیان پر علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا
علی ظفر نے فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ پاکستان کی پہلی اسٹیریو اسکوپک تھری ڈی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بہت خوش ہوں جس میں مجھے بطور ولن دکھایا گیا ہے ‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’ یہ تو صرف ایک جھلک ہے جو آپ سب کے لیے بنائی گئی ہے، ایکشن سے بھرپور مناظر دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں ‘۔
واضح رہے کہ فلم ’اللّٰہ یار اینڈ 100 فلاورز آف گاڈ‘ میں علی ظفر کے علاوہ، بشریٰ انصاری، ہمایوں سعید، میرا جی،انعم زیدی، نادیہ جمیل اور کئی دیگر مشہور اداکاروں کی آواز بھی شامل ہے۔















