Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب سیکرٹری کی عمران خان سے ملاقات

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب سیکرٹری صباحت رضوی کی ساتھیوں سمیت زمان پارک آمد ہوئی جہاں ان کی ملاقات چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ہوئی۔

ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے بار کا انتخاب جیتنے پر صباحت رضوی کو مبارکباد دی گئی جبکہ ملاقات میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، دستور سے انحراف اور جمہوری اقدار کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔

حکمران جماعت کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز پرحملوں اور انہیں دباؤ میں لانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی بھی شدید مذمت کی گئی جبکہ آئین و قانون کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کے واضح اور غیر مبہم مؤقف کی حمایت بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں