Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کے حوالے سے پیغام

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہماری جیل بھرو تحریک جاری ہے، حقیقی آزادی کیلئےآج ایک مرتبہ پھر نہایت جذبے اور عزم و ہمت سے نکلنے پر میں اپنےقائدین،کارکنان اور عوام کا شکرگزار ہوں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان و ذمہ داران نے جس انداز میں خوف کی زنجیریں توڑ پھینکی ہیں اس پر مجھے خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجدشعیب کی قابلِ مذمت گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ سرپرستوں کی آشیرباد سے تبدیلی سرکار کی سازش سے جنم لینے والے مجرموں پرمشتمل سفّاک بندوبست کو بچانے کیلئے پاکستان میں جمہوریت اور آزادی کو پوری طرح تباہ کیا جا رہا ہے، وقت آ گیا ہے کہ ہر شہری حقیقی آزادی کیلئے کھڑا ہو اور پاکستان کو پاتال میں اترنے سے بچائے۔

متعلقہ خبریں