Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرینگے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی مشیر وزیراعظم برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزماں کائرہ اور گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگوکی گئی۔

ملاقات میں شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے حل طلب مسائل فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں