Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں منگل کی صبح ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کو سرد کر دیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی اسی طرح کے موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

شہر کا درجہ حرارت صبح 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر کے بعض علاقوں میں بادل چھائے رہنے اور دیگر علاقوں میں دھوپ کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر کے جن علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوئی ان میں چوبرجی، جیل روڈ، کلمہ چوک، کوٹ لکھپت اور ٹاؤن شپ شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 16 اور 28 رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بارشیں کب شروع ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

ہوا کی رفتار کے ساتھ ٹھنڈی ہوا نے موسم کو مزید سرد کر دیا۔ ہلکی بارش اور بوندا باندی نے شہر کے ہوا کے معیار کے انڈیکس میں بھی بہتری لائی اور لاہور عالمی درجہ بندی کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر کھڑا ہے – جہاں ایک دن پہلے تھا اس سے تین پوائنٹس بہتر ہے۔

شہر کا مجموعی طور پر ہوا کے معیار کا انڈیکس 159 ریکارڈ کیا گیا۔ سید مراتب علی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 204، کینال بینک 195، فدا حسین 173 جبکہ انارکلی میں 180 ریکارڈ کیا گیا۔

صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں بشمول شیخوپورہ، مریدکے، کندیاں، سانگلہ ہل، کمالیہ، کالا شاہ کاکو، فاروق آباد اور ان کے ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں آسمان پر سیاہ بادلوں کے ڈیرے  جمالئے ہیں جہاں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا سلسلہ یکم مارچ تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے جس دورانکم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان  ہے۔

دریں اثناء محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ ہلکی بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں