Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، شہزاد وسیم

اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ پر ایک اور حملے کی تیاری کی جا رہی ہے، ججز کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان زخمی حالت میں عدلیہ کے احترام کے لیے پیش ہو رہے ہیں، وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں آئین اور قانون کی بقا کی تاریخ ساز کارروائی ہو رہی ہے، ابھی تک ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے، ان کو خوف ہے اس ہی لیے یہ عوام میں جا نہیں سکتے، پی ڈی ایم انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ازخود نوٹس؛ آئین میں واضح ہے کہ صدر بھی تاریخ دے سکتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

متعلقہ خبریں