Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کا اہم اعلان

پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ (29 شعبان) بروز بدھ کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رمضان کے نئے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا، یعنی رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ المسند نے کہا تھا کہ رواں برس ماہ رمضان کا آغاز 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ رواں سال قوی امکان ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی دن ہوگا۔

متعلقہ خبریں